data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی اور کاروباری برادری کو زبردست اعتماد فراہم کیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی، جہاں دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس نے ریکارڈ بلندیوں کو چھو لیا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور پہلی مرتبہ انڈیکس نے 164 ہزار اور پھر 165 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1467 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 165,315 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔

تیزی کا یہ رجحان بنیادی طور پر مختلف سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث دیکھنے میں آیا۔ سیمنٹ، انرجی، آئل اینڈ گیس، فارما اور بینکنگ کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی نے مارکیٹ کو نئی جان بخشی اور اس کا براہِ راست اثر انڈیکس پر مثبت انداز میں پڑا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی سطح پر بند ہوا تھا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 163,847 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو پہلے ہی ایک ریکارڈ تھا۔ تاہم منگل کے روز کی تیز رفتاری نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق موجودہ رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر ان کے اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مسلسل بلندی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اشارہ قرار دی جارہی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ