فیک ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، مدعی عظمیٰ بخاری بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور نے مقدمے کی مدعی عظمیٰ بخاری کو 24 فروری کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے فیک ویڈیو کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا جس کے مطابق مدعی کی درخواست پر کیس 11 بجے کے لیے فکس کیا گیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق سارا دن متعدد بار کیس کال ہوا تمام ملزمان اور ان کے وکلاء عدالت میں موجود رہے، کام کے بہت زیادہ بوجھ کے باوجود کیس مسلسل انتظار میں رکھا گیا، مدعی سائیڈ عدالتی نائب قاصد کو موبائل پر بار بار کیس انتظار میں رکھنے کا کہتی رہیں۔
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں ہوئی۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آخر میں مدعی سائیڈ نے دیگر گواہوں کو طلب کرنے کی استدعا کی، مدعی سائیڈ کا رویہ قابلِ تعریف نہیں، عدالت پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ سب سے پہلے مرکزی گواہ کا بیان ریکارڈ ہوگا، عدالت مدعی کے وارنٹ جاری کرنے سے پہلے مدعی کو ایک موقع دینا چاہتی ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعی 24 فروری کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہو۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے فیک ویڈیو کیس میں فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیک ویڈیو
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔