چینی وفد کاپاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025ء میں ہونے والی پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے دوران متعدد ترجیحی شعبوں میں 8.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔