پاکستان کا سڈنی حملے پر اظہار افسوس، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع ساحل بونڈی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 کے قریب زخمی ہوئے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈ جھوٹا نکلا
پاکستان نے بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلوی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہوں۔
اسے بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
وزیرداخلہ نے لکھا کہ دہشت گردی خالص برائی ہے اور یہ انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور اس خطرے کا پاکستان کو ہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہم آسٹریلوی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ہونے والے کہا کہ
پڑھیں:
سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی منظر عام پر آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-01-7
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے میں گرفتار حملہ آور کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آگیا۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چلینز نے بونڈی سے گرفتار دہشت گرد سے جوڑا تھا۔نوید اکرم سے متعلق بالخصوص بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز چینلز پر گرفتار حملہ ا?ور کی جگہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر دکھائی گئیں۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر جواب دیتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے بونٹی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔نوید اکرم نے بونڈی حملے میں گرفتاری سے متعلق اپنی تصاویر استعمال کرنے پر میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حرکت کی وجہ سے اْن کی زندگی خطرے میں پڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے گرفتار کیا گیا ہے۔ نوید اکرم نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ تصدیق کے بعد تصویر چلائیں۔پاکستانی نوجوان نے کہا کہ بونڈی حملے میں گرفتار ہونے والے حملہ ا?ور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی جس کے بعد میرے فیس بک اکاؤنٹ سے تصاویر اٹھا کر چلائی جارہی ہیں، اس پروپیگنڈے کو میں مکمل طور پر مسترد کرتا ہوں۔
اسرائیلی،بھارتی اور افغان میڈیا کی سڈنی فائرنگ کے حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سازش کو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شہری شیخ نویدبے نقاب کررہے ہیں