data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کے لیے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ ایل ایل ایم کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 ء مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے لا ایڈمیشن ٹیسٹ شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے  مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہو گا۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل ایل ایم کے لیے

پڑھیں:

کیا پاکستان میں نئے صوبے بنانا ضروری ہے؟

سجاد حسین لکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور انتظامی خود مختاری بہت اہم ہے۔ اگر نئے صوبے بنانے سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو اس پر غور کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ موجودہ پاکستان میں معاشی عدم استحکام، روزگار کے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر انتظامی ڈھانچوں میں تبدیلی بے حد ضروری لگتی ہے۔ مثال کے طور پر، پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ اور سندھ کی تقریباً 7 کروڑ ہے، لیکن صرف ایک سیکرٹریٹ، ایک ہائی کورٹ اور ایک وزیراعلیٰ کے ذریعے مسائل حل کرنا عملی طور پر ممکن نہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک میں صوبوں یا ریاستوں کی تعداد پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔ یورپی ممالک، بھارت، ایران اور انڈونیشیا کی مثالیں واضح کرتی ہیں کہ زیادہ صوبے انتظامی اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بناتے ہیں۔ نئے صوبے بنانے سے نہ صرف عدالتی فیصلے جلد ہوں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور اختیارات مقامی سطح پر منتقل ہوں گے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کی، جبکہ دیگر سیاستدان اور تجزیہ کار بھی اس پر بات کر رہے ہیں۔ البتہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ بڑی سیاسی جماعتیں اس پر اتفاق کر پائیں گی یا نہیں۔
نوٹ: یہ مضمون مصنف کی ذاتی رائے پر مبنی ہے اور ادارے کی رائے سے متفق ہونا لازمی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان
  • ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان
  • ایچ ای سی نے بلوچستان کے طالب علموں کےلیے اسکالر شپس کا اعلان کردیا
  • بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور بنانے کی رجسٹریشن فیس مقرر
  • ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت بلوچستان میں پاک فوج زندہ باد ریلی
  • پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان
  • کیا پاکستان میں نئے صوبے بنانا ضروری ہے؟
  • بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان