پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے‘ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکس چینجز کے لیے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، اس فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی‘ پاکستان نے کوئی انوکھا ماڈل متعارف نہیں کرایا، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان کا شمار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 سے4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر تے ہیں، ہم نے عالمی مالیاتی نظام کے تحت بروقت اور درست فیصلے کرنے ہیں، 100 ٹریلین ڈالر کا عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل ریلز کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان اگلے 10 سال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خودمختاری مستحکم کر چکا ہوگا، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ مستقبل کی تیاری کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دنیا کے
پڑھیں:
پاکستانی خواتین انٹرپرینیورز جدت اور مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، اویس سعید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-3
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان ڈرائیونے پاکستانی خواتین کی قیادت میں قائم دو اسٹارٹ اپ کو اورورا ٹیک ایوارڈ 2026 کی ٹاپ 100 فاؤنڈرز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں بامقصد جدت کے فروغ کے لیے خواتین ٹیک فاؤنڈرز کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔اورورا ٹیک ایوارڈ صرف اعزاز ہی نہیں بلکہ فاتحین کو 50 ہزار امریکی ڈالر تک کی non-dilutiveفنڈنگ، خصوصی رہنمائی، عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع، اور ایسی میڈیا رسائی بھی فراہم کرتا ہے جو انہیں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور مارکیٹوں سے جوڑتی ہے۔اس موقع پر ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ، اویس سعید نے کہا کہ “پاکستانی خواتین انٹرپرینیورز جدت اور مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان میں بے پناہ صلاحیت موجودہے، لیکن انہیں فنڈنگ، نمائندگی اور اسٹریٹجک سپورٹ تک رسائی میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘پاکستانی اسٹارٹ اپ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی(ایڈٹیک)، مصنوعی ذہانت (AI/ML)، میڈیکل ہیلتھ ٹیک، توانائی و پائیداری، اور گیمنگ و Visualاثاثوں جیسے شعبے شامل تھے۔ یہ تمام درخواستیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ تھیں، جن میں صحت و بہبود میں بہتری، معیاری تعلیم کا فروغ، صنعت و جدت میں پیشرفت، پائیدار شہروں کی تشکیل اور صنفی مساوات کا فروغ شامل ہے۔اس سال ایوارڈ کو 127 ممالک سے 3,400 درخواستیں موصول ہوئیں جو اس عالمی اقدام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ٹاپ فائنلسٹس کا اعلان فروری 2026 میں کیا جائے گا اور فاتحین کو سال کے آخر میں منعقد ہونے والی عالمی تقریب میں سراہا جائے گا۔