مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
ماہرین معیشت کا پالیسی ریٹ میں کمی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مانیٹری حالات کو نرم کرنے کا امکان نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا دباؤ ہے، جو شرح سود کو مناسب حد تک سخت رکھنے پر زور دے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔