وفاقی کابینہ نے جو فیصلہ کیا وہ قوم کے دل کی آواز ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ جو ہو گئی ہے اس سارے ایپیسوڈ میں وہ بھی بے مثال ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جس طرح قوم اس فیصلے کو ویلکم کر رہی ہے اس سے لگ رہا ہے کہ قوم یہی چاہ رہی تھی، وفاقی کابینہ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم کے دل کی آواز ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا پہ ٹویٹر کو جو نمبر ون ٹرینڈ ہے وہ فاتح حق فیلڈ مارشل عاصم منیر ہے، یہ ایک ریفرنڈم ہے یہ جو ٹویٹر پہ ریفرنڈم چل رہا ہے قوم کی طرف سے اس کو ریفرنڈم سمجھیں جو انھوں نے عاصم منیر کے حق میں دیا ہے اور قوم نے ان کو فیلڈ مارشل کے ساتھ فاتح حق کا بھی لقب دے دیا ہے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل فوج میں سب سے بڑا عہدہ ، فائیو اسٹار جنرل دیا کس کو جاتا ہے، یعنی کوئی ایکسٹرا آرڈنری اچیومنٹ کی جائے اور وہ بھی وار ٹائم ایکسٹرا آرڈنری اچیومنٹ سامنے آئے تو وار ٹائم میں جنرل عاصم منیر کی جو اچیومنٹ ہے نو ڈاؤٹ بہت اچیومنٹ ان دی سینس کہ آپ دیکھیں پوری دنیا نے، پوری دنیا جو ہے وہ لگی رہی کہ پاکستان ڈی ایسکلیٹ کرے، پاکستان جواب نہ دے ہمارے اس پروگرام میں بھی بیٹھ کر یہ باتیں کہی جا رہی تھیں کہ جواب نہیں دینا چاہیے ہمیں مذاکرات اور مصلحت کی طرف جانا چاہیے اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ نہیں جواب جو ہے وہ ضروری ہے۔
تجزیہ کار عامرالیاس رانا نے کہا کہ دیکھیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کو مبارک باد ہماری طرف سے بھی کیونکہ یہ ان کو ایک ایسا عہدہ ملا ہے جو جنگ جیت کر ملا ہے، یہ گھر میں جنگ نہیں جیتی ،یہ دشمن کو گھر میں گھس کہ مار کر جنگ جیتی ہے اور اس کا اعلان ہم نے نہیں کیا، ہماری ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ دنیا بتائے گی، ہم نہیں بتائیں گے، ہم نے کہا تھا کہ ہمارا رسپانس جا رہا ہے، انتظار کرو، دنیا نے بتایا دنیا نے دیکھا اور مانا، میری طرف سے تمام مسلح افواج کو مبارک باد اور پوری قوم کو مبارکباد۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ واقعی مبارک باد کے مستحق ہیں، ہمارے چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کا رینک دیا گیا ہے بلاشبہ جس بنیاد پر دیا گیا ہے عالمی سطح پر ان کی رینکنگ ہے، انھوں نے ایک ایسی جنگ لڑی ہے، جس میں اپنے ملک کا 1965کے بعد جو صورت حال ہے کہ پاکستان کا نقصان کم ہے اور دشمن ملک کا زیادہ ہے، اس کا اعتراف سب ممالک اور عالمی میڈیا نے کیا ہے کہ پاکستان کا جو شمار ہوتا ہے کہ بہت بہتر ہے کہ پاکستان نے اپنا نقصان نہ ہونے کہ اور ایک ایسی جنگ لڑی ہے جو ففتھ جنریشن سے بھی بڑھ کر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کہ پاکستان تجزیہ کار نے کہا کہ انھوں نے تھا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
گلگت+ اسلام آباد (آئی این پی، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، 1947ء میں گلگت کے لوگوں نے خود آزادی لے کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ گلگت بلتستان کے 78 ویں یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ صدر آصف زرداری کو گورنر گلگت بلتستان نے جشن آزادی کی تقریب میں روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ صدر مملکت کی تقریب میں آمد پر بگل بجایا گیا۔ صدرمملکت کا گورنر اور وزیراعلی گلگت بلتستان نے استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 ء میں گلگت بلتستان کے لوگوں نے خود آزادی لیکر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا‘ حالانکہ اس جنگ میں آپ کے ایک ہزار 700 جوان شہید اور 30 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، یہاں کے پانی سے بجلی بنائی جاسکتی ہے اور جس طرح کے جہاز میں یہاں آج میں آیا ہوں‘ وہ زیادہ مہنگے نہیں‘ اگر یہاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے گلگت بلتستان کی اپنی ایئرلائن بن جائے تو کیا حرج ہے؟۔ گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں‘ جن کے لئے کام کیا جانا چاہئے‘ یہاں کے پہاڑ ہمارا سرمایہ ہیں، یہ کوئی دیوار نہیں ہے۔ چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ بلاول بھٹو نے ڈوگرہ راج سے گلگت بلتستان کی آزادی کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سے 78 سال قبل گلگت بلتستان کے غیور عوام نے تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا‘ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے جرأت، استقامت اور قربانیوں سے اپنی آزادی حاصل کی۔ گلگت بلتستان کے عوام کی یہ روح پاکستان کے اتحاد، ایمان اور استقامت کے مثالی جذبے کی عکاس ہے۔ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت گلگت بلتستان کی ترقی، خود مختاری اور آئینی حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے پہلی بار گلگت بلتستان کو سیاسی شناخت اور خود مختاری دی۔ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے شمالی سرحدی خطے کے محافظ اور پاکستان کے قومی وجود کا لازمی حصہ ہیں۔ یقین ہے کہ پوری قوم مل کر ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے سفر کو جاری رکھے گی۔