منڈی بہاؤ الدین: مدرسے میں زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منڈی بہاؤ الدین(مانیٹر نگ ڈ یسک ) کدھر میں مقامی مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے 3 بچیجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں میں 11سالہ شاہزیب، 13سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں نے قریبی دکان سے پاوڈر مشروب خرید کر پیا تھا جس کے بعد ان کی طعبیت خراب ہوئی ، اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی گیمز 2025: پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار
کراچی:عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔
چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل سے قبل نور زمان سخت بخار میں مبتلا ہوگئے۔
عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔