Jasarat News:
2025-07-03@01:32:55 GMT

بھارت میں ماں بیٹے نے ایئر فورس کا رن وے بیچ دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیروز پور: بھارت میں جعلی دستاویزات کے ذریعے زمینوں پر قبضے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن پنجاب کے شہر فیروز پور سے ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ یہاں ایک ماں بیٹے کی جوڑی نے مبینہ طور پر ہندوستانی فضائیہ کے رن وے کی زمین بیچ دی۔ پولیس نے 28 سال بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ زمین فیروز پور کے گاو ¿ں پھتو والا میں ہے۔ برطانوی حکومت میں ایڈوانس لینڈنگ گراو ¿نڈ (ALG) دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945 میں تیار کیا گیا تھا، یہ زمین پھر جنگی ضروریات کے لیے خریدی گئی، اس کے بعد یہ ہندوستانی فضائیہ کے تحت آ گئی لیکن اس دوران اوشا انسل اور اس کے بیٹے نوین چند انسل جو اصل میں گاو ¿ں ڈمنی والا کے رہنے والے ہیں، نے جعلی دستاویزات تیار کر کے زمین بیچ دی۔

اس گھوٹالے کو ریٹائرڈ قانون داں نشان سنگھ نے بے نقاب کیا، اس نے اس فراڈ کی شکایت انتظامیہ سے کی، کیس کی تحقیقات پنجاب ویجیلنس بیورو کی انسپکٹر جگن دیپ کور کو سونپی گئی جنہوں نے اپنی رپورٹ ایس ایس پی آفس کو بھیج دی، اس بنیاد پر کارروائی کی گئی، اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 91 کولگڑھی پولیس اسٹیشن میں 28 جون 2025 کو درج کی گئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 419، 420، 465، 467، 471 اور 120-B کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایس پی ڈی منجیت سنگھ نے کہا کہ یہ کارروائی ریٹائرڈ قانون داں نشان سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے، اس شکایت کی جانچ انسپکٹر جگن دیپ کور (ویجیلنس بیورو) نے کی تھی اور رپورٹ ایس ایس پی آفس کو پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے کم آمدنی والے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے ایئر فورس کی زمین نجی افراد کو فروخت کی۔

یہ معاملہ اتنا حساس تھا کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اس کی جانچ کی ذمہ داری ویجیلنس بیورو کے چیف ڈائریکٹر کو سونپ دی۔رپورٹ 20 جون 2025 کو پیش کی گئی جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ زمین فضائیہ کی ہے۔ 1945 میں یہ زمین برطانوی انتظامیہ نے جنگ کے لیے خریدی تھی۔ تب سے یہ ہندوستانی فضائیہ کے کنٹرول میں ہے۔ اوشا اور نوین نے دھوکہ دہی سے یہ زمین حاصل کی اور اسے بیچ دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یہ زمین بیچ دی کی گئی درج کی

پڑھیں:

کراچی، ایس ایچ او کی معطلی کا معاملہ متاثرہ شہری کے ویڈیو بیان کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا

کراچی:

شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او ناصر محمود کی معطلی اور بی کمپنی میں تبادلے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری کاشف کے چونکا دینے والے ویڈیو بیان نے پورے واقعے پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ابتدائی طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کی قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے چھاپے دوران برآمد کی جانے والی نقدی میں ہیر پھیر کی تھی۔

آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ فیصل کالونی میں گٹکا و ماوا کی فروخت کے شبے میں کاشف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ تاہم کاشف کے ویڈیو بیان کے مطابق یہ کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی۔

اپنے ویڈیو بیان میں اس نے دعویٰ کیا کہ میں دو سال قبل گٹکا ماوا کا کام چھوڑ چکا ہوں، مگر ٹاسک فورس میرے خلاف ثبوت گھڑنے کے لیے اپنے ساتھ ماوے کا سامان لے کر آئی تھی۔

کاشف نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے اس کی الماری توڑ کر 42 لاکھ روپے کی نقدی نکالی اور دباؤ ڈالنے لگے کہ رقم یہیں دے دو، ورنہ تھانے لے جائیں گے۔ جب اہل خانہ نے شور شرابا کیا تو ٹاسک فورس نے اسے تھانے منتقل کر دیا۔

واقعے کے ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب کاشف نے تھانے میں موجود ایس ایچ او ناصر محمود کو بتایا کہ ٹاسک فورس اس کے گھر سے بھاری رقم لے گئی ہے۔

کاشف کے مطابق ایس ایچ او نے چھان بین کے بعد گاڑی سے 24 لاکھ 61 ہزار روپے نکال کر واپس کیے۔ کاشف نے مزید کہا کہ اگر ناصر محمود نہ ہوتے تو ہمیں یہ رقم کبھی واپس نہ ملتی۔

کاشف نے دعویٰ کیا کہ باقی رقم مبینہ طور پر ٹاسک فورس نے ہڑپ کر لی ہے، جس کی واپسی کا مطالبہ اس نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ہے۔

کاشف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیسے میں نے پلاٹ خریدنے کے لیے رکھے تھے اور یہ پیسے میری زندگی کی جمع پونجی ہے۔

واقعے کی سنگینی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب کاشف کی تھانے کے اندر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، جس میں وہ غصے اور انتہائی جذباتی حالت میں کہتا سنا گیا کہ میرا 40 لاکھ روپیہ ہے، میں نے پلاٹ بیچا ہے، تم لوگ مذاق سمجھ رہے ہو؟ گولی مارو، ختم کر دو، جیل بھیج کر کیا ملے گا تمھیں؟

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ناصر محمود کو ابتدائی الزامات کی بنیاد پر معطل کیا گیا تھا، تاہم اب سامنے آنے والے ویڈیو بیانات نے واقعے کی نوعیت تبدیل کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فضائیہ کی ملکیت ہوائی پٹی مبینہ دھوکہ دہی سے کیسے فروخت کی گئی؟
  • سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کی امریکی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں
  • جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
  • ایئر چیف مارشل سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات، فضائی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
  • کراچی، ایس ایچ او کی معطلی کا معاملہ متاثرہ شہری کے ویڈیو بیان کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا
  • سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ