چین کا ’بلیک آؤٹ بم‘: دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا نیا ہتھیار سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
چین نے ایسا جدید ہتھیار متعارف کروا دیا ہے جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو "بلیک آؤٹ بم" بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق، یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا کرکے پورے نظام کو معطل کر سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی نے اس ہتھیار کو دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا ہے، جو تقریباً 10 ہزار مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں اس ہتھیار کا اصل نام اور تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، اسے صرف ایک مقامی ساختہ میزائل کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے گرافائٹ بم ماضی میں امریکہ نے عراق اور سربیا میں بھی استعمال کیے تھے، جنہیں غیر مہلک مگر اسٹریٹیجک اثر رکھنے والے ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔