چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا چین کا "بلیک آؤٹ بم" سامنے لے آیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے، جو فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما "سب میونیشنز" خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو شارٹ سرکٹ کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا "بلیک آؤٹ بم" سامنے لے آیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے، جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے، جو فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما "سب میونیشنز" خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو شارٹ سرکٹ کر دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک "پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل" قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔
اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔
حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بین الااقوامی استحکام فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان سمیت مسلم ممالک شامل ہوں گے، جو متحدہ کمانڈ کے تحت غزہ میں قیامِ امن، شہریوں کے تحفظ اور امدادی راہداریوں کی نگرانی کریں گے۔
اسرائیل مرحلہ وار غزہ سے انخلا کرے گا، جب کہ تربیت یافتہ فلسطینی پولیس سرحدی علاقوں میں ذمہ داریاں سنبھالے گی۔