بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم ؛ باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں واضح کردیا ہے کہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ رواں ماہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوں سے
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کیا، چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیئے، بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بنچ3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔دوسری طرف وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں آنے کے بعد عدالتی کمروں کی منتقلی کا عمل جاری ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ ٹو میں بیٹھیں گے۔کورٹ ٹو سے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں منتقل کر دی گئی، آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق ، جسٹس حسن اظہر رضوی تھرڈ فلور پر بیٹھیں گے۔