بلوچستان میں ترقیاتی دوڑ کا آغاز، نئے مالی سال کے ساتھ ہی 50 ارب روپے کے فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فنڈز کے فوری اجرا کو تاریخی اور دیگر صوبوں کے لیے مثال قرار دیا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق، فنڈز کے بروقت اجرا سے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام کا آغاز ممکن ہوگا اور صوبے میں تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قائم کی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈز کے اجرا کا مقصد زبانی وعدوں کی بجائے عملی خدمت کا آغاز ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فنڈز کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں، زمین پر ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو فیصلے دنوں میں نہیں، بلکہ گھنٹوں میں ہوتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ ہم نے طویل انتظار نہیں کیا، بلکہ مالی سال کے پہلے ہی دن ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے تاکہ کوئی بہانہ نہ رہے اور کام فوراً شروع ہو سکے، انہوں نے مزید کہا۔
حکومت بلوچستان کا مؤقف ہے کہ فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ سختی سے کی جائے گی تاکہ کرپشن یا بدانتظامی کا راستہ بند کیا جا سکے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فنڈز کے
پڑھیں:
وینٹیج گیمز کا اجرا: پاکستان میں نوجوانوں کے کھیلوں کی نئی دنیا
وینٹیج گیمز کا باضابطہ آغاز ہو گیا جو پاکستان کا پہلا منظم قومی پلیٹ فارم ہے جو سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کو یکجا کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم www.vantagegames.org پر دستیاب ہے۔اس کا مقصد کھیلوں کے جمود زدہ غیر مربوط اور مالی طور پہ نظر انداز شدہ بنیادی ڈھانچے کو پیشہ ورانہ صالحیت، تخلیقی سوچ دینا ہے۔وینٹیج گیمز کے ذریعہ اس بے ترتیبی کو ایک خاص ترتیب میں لایا جائے گا جس کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں تک اس کے فوائد پہنچ سکیں۔ملک بھر میں اس کی ترسیل اور عملی طور پہ یقینی بنانے کے لیے وینٹیج گیمز نے تمام بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے الحاق کر لیا ہے تاکہ بچوں کی ذہن سازی پہ کام کیا جائے اور انہیں سپورٹس سے وابستگی کے فوائد بتائے جائیں۔اس منصوبہ بندی کے بانی حیدر علی داؤد نے اپنے خیاالت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود وقت عمل کا ہے اور بچوں کو تعلیمی شروعات سے ہی سپورٹس کی طرف مائل کرنا چاہیے تاکہ اچھے، مثبت اور توانا اذہان معاشرے کا حصہ بن سکیں اور ملک کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کھیلیں صرف بچوں پہ ہی اثرانداز نہیں ہوتیں بلکہ اس کے اثرات اردگرد کے ماحول کو بھی توانا کر دیتے ہیں اور مجموعی طور پہ خوشحالی آتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وینٹیج گیمز صرف ایک یا دو دن کی منصوبہ بندی نہیں ہے اس کا اجراء پورا ایک سال ہوگا تاکہ بہتری کا عمل مسلسل اور لگاتار رہے، وینٹیج گیمز کو اس وقت اسٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور پاکستان سپورٹس الائنس مشترکہ طور پہ دیکھ رہی ہے۔