ایک بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا! بھارتی ائیر چیف کا زبردست انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ایک بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا! بھارتی ائیر چیف کا زبردست انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اپنی حکومت اور دفاعی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج تک بھارت میں کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا!”
دہلی میں منعقدہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے دفاعی منصوبوں کی منصوبہ بندی، معاہدوں اور ان کی تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا: “جب ہم کسی معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، ہمیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔”
ائیرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ صرف کاغذی منصوبے بنانے کے بجائے اپنا دفاعی نظام خود ڈیزائن کرے اور وقت پر مکمل کرے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ معاہدے کرتے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کیوں دی جاتی ہیں؟ کیوں ایسے وعدے کیے جاتے ہیں جو پورے ہی نہیں کیے جا سکتے؟
دوسری جانب معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سرین نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں تاخیر نہ ہوتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کو اتنا نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے اس سست روی کی اصل وجہ “سیاسی مداخلت” کو قرار دیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کو حال ہی میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے نتیجے میں بڑی فوجی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اگلی خبرچلی کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ چلی کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی پی ٹی وی ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کا حتمی نوٹس، عدم تعمیل پر ملازمت ختم کرنے کا انتباہ کراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علماء کا پاک فوج کو خراج تحسین ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹادی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وقت پر مکمل نہیں ائیر چیف
پڑھیں:
کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرکے،کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔
گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، حکومت ملنے پر کیوں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا؟
کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی؟ جب وزیراعظم تھا تو کئی بار گلگت آیا اور اسکردو گیا تھا، کئی برسوں بعد آپ سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے سے بھی پہلے گلگت،اسکردو آیاتھا، گلگت، بلتستان، اسکردو سے مجھے دلی محبت ہے، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ گلگت کہاں ہے؟ میرا دل روتا ہے کہ آپ کا پیسہ آپ پر کیوں نہیں لگا یاگیا۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی ایک پارٹی نے یہاں منصوبے کی بنیاد نہیں رکھی، جومیرےزمانے میں ایئرپورٹ تھا، آج بھی وہی ہے، شہبازشریف سے کہوں گا اس ایئرپورٹ کو بڑا کریں، جیٹ طیارے لینڈ کرنے اور ٹیک آف کی گنجائش پیدا کریں گے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لواری ٹنل 70سال سے مکمل نہیں ہورہی تھی، ہم نے اربوں روپےخرچ کرکے لواری ٹنل مکمل کی، یہاں منصوبہ شروع ہوتا ہے تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا۔
گلگت بلتستان میں 10،10 اور12،12گھنٹےکی لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ ووٹ ملے نہ ملے، آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کرسکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو یہاں ہر دوسرے تیسرے ماہ آتارہوں گا، اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کراؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر آپ کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ تجارت بڑھنے پر گلگت بلتستان بہت خوشحال ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
نوازشریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ قصور آپ کا بھی ہے۔