پی ٹی وی ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کا حتمی نوٹس، عدم تعمیل پر ملازمت ختم کرنے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پی ٹی وی ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کا حتمی نوٹس، عدم تعمیل پر ملازمت ختم کرنے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرز نے تمام ریگولر، کنٹریکٹ اور پروفیشنل ملازمین کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے ڈگری تصدیق کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن ملازمین نے 31 جنوری 2025 کی مقررہ ڈیڈلائن تک ہدایات پر عمل نہیں کیا، انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ اپنی ڈگریوں کی نقول متعلقہ شعبے میں جمع کرائیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ڈگری ویریفیکیشن مکمل نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جس میں معطلی، تنزلی اور حتیٰ کہ ملازمت کے خاتمے جیسے اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تمام ملازمین کو فوری طور پر ڈگری تصدیق کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ پی ٹی وی کے تمام مراکز کو تحریری ہدایت نامہ بھی بھیج دیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈگری تصدیق میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون کے مطابق سرکاری ادارے میں ملازمت کے لیے مستند اور تصدیق شدہ تعلیمی اسناد بنیادی ضرورت ہیں، اور اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد ادارے کی ساکھ اور شفافیت کے لیے ناگزیر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان کراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علماء کا پاک فوج کو خراج تحسین ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی بنگلہ دیش کے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹادی گئی مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا ایران میں انسانی اسمگلرز کے شکنجے سے 10 پاکستانی شہری بازیابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملازمین کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے
خیبرپختونخوا میں پچھلے 2 روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں ہولناک حادثات پیش آئے جن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 9 بچے، 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مجموعی طور پر 19 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 17 گھروں کو جزوی جبکہ 2 کو مکمل نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے ہلاکتیں 233 تک جاپہنچیں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
یہ افسوسناک واقعات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، اپر کوہستان، مردان، کرم، ہری پور، مانسہرہ، اپر چترال، ملاکنڈ اور شانگلہ میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت پہلے ہی جاری کر دی تھی، جبکہ اب تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات
سیاحتی علاقوں میں بند سڑکوں اور رابطہ راستوں کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی گئی ہے۔ سیاحوں کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ ادارے، امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 باہمی رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال، اطلاعات یا معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا فلش فلڈ