فتنۃ الہندوستان کا بلوچوں سے تعلق نہیں،یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ہے اور اس کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشت گرد ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حمایت یافتہ گروہ فتنۃ الہندوستان پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا اور پراکسی وار کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے،بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،اس کا شیطانی کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹس بھی دکھائی گئیں، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پورٹ سے متعلق جھوٹی خبریں شامل تھیں،اس کے ساتھ ساتھ فتنۃ الہندوستان کے کارندے شنبے اور رحمان گل کی آڈیوز بھی میڈیا کو سنوائی گئیں، جن میں "را" کے ہینڈلرز سے معلومات کے تبادلے کی تفصیلات شامل تھیں۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
وزیراعلیٰ کااس موقع پر کہنا تھا کہ خضدار میں معصوم بچوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد دراصل فتنۃ الہندوستان کے ایما پر کام کر رہے ہیں، جنہیں "را" فنڈنگ اور ہدایات فراہم کرتی ہے،یہ دہشت گرد بلوچوں کے نمائندے نہیں بلکہ "را" کے آلہ کار ہیں۔
انہوں نے واضح کہا کہ بلوچ قوم کی اپنی روایات ہیں اور وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے تعلق نہیں رکھتے،یہ کسی پنجابی کو نہیں پاکستانیوں کو قتل کر رہے ہیں،ریاست کے پاس فتنۃ الہندوستان کے خلاف مزید شواہد موجود ہیں, ریاست کے خلاف لاپتا افراد کا بیانیہ دراصل ایک پروپیگنڈا ہے، جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، اور ان کی فہرستیں بی ایل اے کے پاس ہیں۔
ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں اورریاستی پالیسی سیاسی مذاکرات اور مؤثر حکمت عملی پر مبنی ہے، سیاسی ڈائیلاگ ہر وقت ہوتے ہیں، مگر جو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائیں گے، ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست فتنۃ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائے گی اور پاکستان کے امن و ترقی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،انجمن تاجران کا مطالبہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فتنۃ الہندوستان کے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کھچی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر تے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔