کسی کو عدالت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
کسی کو عدالت کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ہم کسی کو عدالت کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں فرضی کرایہ دار کے خلاف ڈیفالٹ کرایہ ادا نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست واپس لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپنی مکلہ کو کہیں کہ درخواست واپس لے لیں، اگر یہ کیس چلاتے ہیں تو مسئلہ ہوگا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہیں؟ کیا وہ عدالت آئی ہیں؟، وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ وہ بیرون ملک مقیم ہیں، اگر آپ کہتے ہیں تو انہیں بلا لیتا ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی موکلہ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تحریری جمع کروا دیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں سارے ڈاکومنٹس جمع کروا دوں گا، ایک دن کا وقت دے دیں۔دوران سماعت گھر کا اصل مالک عدالت میں پیش ہوا اور گھر کی رجسٹری عدالت میں جمع کروا دی۔چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ یہ کہہ رہے ہیں یہ اس گھر میں رہ رہے ہیں آپ کہہ رہے ہیں گھر کی مالک کوئی اور ہیں یہ چل کیا رہا ہے، ہم کسی کو عدالت کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جس نے بھی عدالتی احکامات نہیں مانے، اس پر پرچہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ ہم دیکھ لیں گے پرچہ کس پر ہونا ہے۔عدالت عظمی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مناسب آرڈر پاس کر دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم اور روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم وزیراعظم اور روسی صدر کی بیجنگ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.