ابوظہبی: امریکی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
ابوظہبی: امریکی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
ابوظہبی: (آئی پی ایس) متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ میں ابوظہبی میں امریکا کی ثالثی میں 2 روزہ روس یوکرین مذاکرات بغیر کسی اہم پیشرفت کے اختتام پذیر ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں روسی یوکرینی حکام کا براہِ راست رابطہ ہوا، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہونے والی بات چیت میں امریکا کے مجوزہ امن فریم ورک کے نکات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
روسی وزارتِ خارجہ اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے مذاکرات کے ممکنہ اگلے دور میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے، یوکرینی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر ابوظہبی میں تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی، مزید مثبت پیشرفت ہوئی تو ایک ہفتے میں مزید مذاکرات ہوں گے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بھی سہ فریقی مذاکرات کو مفید قرار دیا، امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ 2 روزہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان بہت احترام دیکھا، فریقین روس یوکرین تنازع کا حل چاہتے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ روس یوکرین مذاکرات کا ایک اور دور ابو ظہبی میں اگلے ہفتے، اتوار کو ہوگا، اگلی ملاقات میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف بڑھائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ایران پر ممکنہ حملہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج تعینات، تہران میں ہائی الرٹ چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو اشیا پر 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی امریکی حملے کا خطرہ ، سپریم لیڈر خامنہ ای خصوصی زیر زمین پناہ گاہ منتقل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آئی سی سی کا بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.