اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2026 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت اور مثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ او آئی سی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے انتظامی امور اور موضوعاتی ترجیحات کو حتمی شکل دیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، کابینہ و انسانی حقوق ڈویژنز کے سیکریٹریز اور وزارتِ خزانہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان عمران خان کی بینائی سے متعلق اطلاعات پریشان کن ، اہلخانہ سے ملاقات کرائی جانی چاہئے ،خواجہ سعد رفیق امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ آئی سی سی آئی میں ماحولیاتی خطرات پر آگاہی سیشن کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.