Jasarat News:
2026-07-24@02:22:58 GMT

کراچی کی اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر قائم کچرا کنڈیوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی اور شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کریں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون یقینی بنائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سویپنگ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی اور عملے کو مقررہ اوقات کار کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ مزید یہ طے پایا کہ جن علاقوں یا سڑکوں پر صفائی سے متعلق شکایات موصول ہوں گی، وہاں کے متعلقہ انچارج افسر کو وضاحت پیش کرنا ہوگی۔ سالڈ ویسٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے نتائج شہریوں کو واضح طور پر نظر آنے چاہییں۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں صفائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کم عمر بچوں سے صفائی کے کام لینے کی شکایات کا بھی نوٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ افسران کو عمر کی مقررہ حد کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کم از کم تنخواہ اور دیگر قانونی تقاضوں پر بھی مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں صفائی کے امور کی نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنائیں گے۔ شاہراہوں پر شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بننے والی کچرا کنڈیوں کے خاتمے اور منتقلی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر میں موجود تقریباً تین ہزار چھوٹی بڑی کچرا کنڈیوں میں سے ڈھائی ہزار ختم کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی پانچ سو کنڈیوں کو سڑکوں سے منتقل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں کچرا کنڈیوں کے متبادل کے طور پر ایک ری سائیکلنگ سائٹ قائم کی جائے گی جہاں کچرے کو قابل استعمال بنانے کا عمل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سالڈ ویسٹ بورڈ نے ٹاؤن انتظامیہ سے مناسب جگہ کی نشاندہی کی درخواست کی ہے۔

اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی نے سویپنگ کی کارکردگی، گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے قیام اور لینڈ فل سائٹس پر ری سائیکلنگ یونٹس کے منصوبوں سے متعلق تفصیلات بھی پیش کیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا گیا کہ سالڈ ویسٹ اجلاس میں صفائی کے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا