Express News:
2026-07-24@02:24:28 GMT

کراچی کی اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈیاں ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر قائم کچرا کنڈیوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے افسران کا اجلاس منعقد کیا، جس میں شہر میں صفائی کی  موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں صفائی کی  صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ رابط اور تعاون فراہم کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سوئپنگ کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گی اور کام کے اوقات پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ  جن سڑکوں اور علاقوں میں صفائی کی شکایت ہوگی متعلقہ انچارج افسر کو وضاحت دینی ہوگی جبکہ سالڈ ویسٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو صفائی نظر آنی چاہیے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس نے کم عمر بچوں سے صفائی کے کام کی  شکایات کا نوٹس لیا  اور فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ افسران کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمت میں عمر کی حد کی شرائط پر سختی سے عمل کریں جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تمام افسران   ملازمت کی مقررہ حد اور  مقررہ کم از کم تنخواہ  کے قانون پر سختی عمل کرائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صٖفائی کے کام کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے ساتھ مانیٹرنگ کا نظام مؤثر بنائیں۔

اجلاس میں شاہراؤں پر شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بننے والی کچرا کنڈیوں کے خاتمے اور منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر میں چھوٹی بڑی تین ہزار کچرا کنڈیویں میں سے دوہزار پانچ سو کچرا کنڈیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ رہ جانے والی  پانچ سو کچرا کنڈیوں کی  سڑکوں سے منتقل کی منصوبہ بند ی کر لی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں  کچرا کنڈی کے متبادل کے طور پر ایک ری سائیکلنگ سائٹ بنائی جائے گی جہاں کچرے کو ری سائیکل کیا جا سکے گا اس سلسلہ میں سالڈ ویسٹ بورڈ نے  ٹاون انتظامیہ سے  جگہ کی نشاندھی  کے لئے رجوع کیا ہے۔

اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی نے کمشنر کو سویپنگ کارکردگی، گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے قیام اور لینڈ فل سائٹس پر ری سائیکلنگ یونٹس منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ فیصلہ کیا گیا میں صفائی کی اجلاس میں کے لئے گیا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا