ایتھوپین سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقاتِ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقاتِ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر اور ڈین آف ڈپلومیٹک کورپس عطاجان موولاموف سے ملاقاتِ شائستگی کی۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایتھوپیا اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر گفتگو کی۔سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے خشکی سے گھرے ممالک کی حمایت میں ترکمانستان کے کردار کو سراہا اور ہوا بازی، توانائی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکمانستان کے سفیر نے اپنے ملک کے مستقل غیرجانبداری کے اصول اور خشکی سے گھرے ممالک کے لیے ٹرانزٹ راہداریوں کے فروغ میں اس کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اسلام آباد میں سفارتی کور کے سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیپیٹل ہسپتال کا علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، کیپیٹل ہسپتال میں اے آئی پر مبنی ریڈیولاجی اسکریننگ متعارف کیپیٹل ہسپتال کا علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، کیپیٹل ہسپتال میں اے آئی پر مبنی ریڈیولاجی اسکریننگ متعارف محمد عارف کیلیفورنیا گورنر کے الیکشن میں مرکزی ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر سامنے آئے اسلام آباد: تاجکستان کے سفیر اور پاکستان کے وزارتِ تجارت کے خصوصی سیکریٹری کی اہم ملاقات سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار زس کافی کے وفد کی ملائیشیا کے ہائی کمشنر سے ملاقاتCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.