کیپیٹل ہسپتال کا علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، کیپیٹل ہسپتال میں اے آئی پر مبنی ریڈیولاجی اسکریننگ متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )کیپیٹل ہسپتال نے جمعہ کے روز علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ امیجنگ ریڈیولاجی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی اسکریننگ حل متعارف کرانے کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کر دیئے۔ یہ تقریب کیپیٹل ہسپتال میں منعقد ہوئی جسمیں کیپیٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم تاج اور سنئیر ڈاکٹرز سمیت علی بابا اے آئی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ اقدام چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے وژن اور سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی رہنمائی میں عوامی صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

اس اشتراک کے تحت کیپیٹل ہسپتال کے ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو ضم کیا جائیگا تاکہ امیجنگ کی تشریح اور اسکریننگ کے عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس اقدام کا مقصد تشخیصی کی درستگی، امراض کا جلد پتہ لگانے، کام کی رفتار و کارکردگی کو بہتر بنانا اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مجموعی معیار کو بلند کرنا ہے۔اے آئی پر مبنی ریڈیولاجی حل طبی ماہرین کو طبی امیجز کا صحیح تجزیہ فراہم کرکے معاونت فراہم کرینگے، جس سے طبی فیصلہ سازی میں مضبوطی آئیگی۔ اسی طرح رپورٹنگ میں لگنے والے وقت میں کمی آنے کیساتھ ساتھ شعبہ کی کارکردگی میں بھی بہتری آئیگی۔ یہ اقدام سی ڈی اے کے صحت عامہ کے اداروں میں ڈیجیٹل انوویشن اور سروسز کی فراہمی میں بہتری کو یقینی بنانا ھے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہریوں کو بہتر سے بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ اشتراک کیپیٹل ہسپتال میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے مستقبل پر مبنی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے، جس سے مریض جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز سے مستفید ہو سکیں گے اور طبی ماہرین کو قابل اعتماد تشخیصی آلات فراہم ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا میڈیکل اے آئی کیساتھ مفاہمتی یادداشت جدید ڈیجیٹل صحت عامہ کے طریقوں کو اپنانے اور جدت کے ذریعے مریضوں کے نتائج کو مسلسل بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے قیادت کے اسٹریٹجک وژن سے کیپیٹل ہسپتال کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال میں لانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ٹیکنالوجی کے کیپیٹل ہسپتال میں شامل ہونے سے جلد ہی کیپیٹل ہسپتال کا شمار ملک کے بہترین ہسپتالوں میں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد عارف کیلیفورنیا گورنر کے الیکشن میں مرکزی ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر سامنے آئے محمد عارف کیلیفورنیا گورنر کے الیکشن میں مرکزی ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر سامنے آئے اسلام آباد: تاجکستان کے سفیر اور پاکستان کے وزارتِ تجارت کے خصوصی سیکریٹری کی اہم ملاقات سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ برطانیہ کا ایران پر حملے کیلئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار زس کافی کے وفد کی ملائیشیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات باجوڑ میں خودکش حملہ کرنیوالا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد منظرعام پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیپیٹل ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ