بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
کوئٹہ : بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، بھارت نے میت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔
اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انڈیا میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈین ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے ہیں، لواحقین کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
شاہد رند کا کہنا ہے کہ انڈیا سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کررہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے ، تمام تر معاونت فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان شاہ کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکام کو آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ؛ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی بھارتی کوشش ناکام پہلگام فالس فلیگ؛ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی بھارتی کوشش ناکام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش پاناما اور نہرسویزسے امریکی جہازوں کومفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.