’جیو نیوز‘ گریب 

میجر جنرل (ر) جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

راولپنڈی میں میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم نے ایکس سروس مین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کشمیر میں کیا، فالس فلیگ آپریش کی آڑ میں بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019ء میں بھی ایسا آپریشن کیا اور کشمیر میں 370 کا آرٹیکل لگایا، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نئی بات نہیں، بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام اور کشمیر اسمبلی واقعے پر بھی بھارتی ادراوں نے فالس فلیگ تسلیم کیا، پہلگام فالس فلیگ بھونڈے طریقے سے کیا گیا ہے، بھارت پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کے بہانے تلاش کرتا ہے، اس بار بھارت کو وہ بیرونی سپورٹ نہیں ملی جس کی بھارت کو اُمید تھی۔ 

پاکستان غیرملکی معاونت سے ہونیوالی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں، پاکستان دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ غیرملکی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ ہم تمام ویٹنرز اور ریٹائرڈ پاکستان کےلیے حاضر ہیں، پاک وطن کے انچ انچ کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کو زبردست جواب ملے گا، ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) خالد جعفری نے کہا کہ انڈیا کی اپنے ملک کی انکیوائریز میں فالس فلیگ آپریشنز ثابت ہوئے، ہماری پریزینٹیشن دنیا میں سب سے زیادہ ہے، بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز ابھی سے نہیں ہو رہے یہ پہلے سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کی بہترین فوج ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، اس وقت بھی کسی قسم کا ٹاسک ہم پورا کر سکتے ہیں، پہلگام فالس فلیگ منصوبہ دنیا کے سامنے ناکام ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جاوید اسلم فالس فلیگ تیار ہیں

پڑھیں:

پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، مصدق ملک

— فائل فوٹو

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام پڑوسیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے، جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے، ہم نے واضح کردیا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ٹی ٹی پی کو فنڈ کر رہا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عسکری فتح کی وجہ سے ہماری سفارتی فتح ہوئی، صدر ٹرمپ نے کل کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب لوگوں اور کمزور ملک کا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
  • مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
  • موجودہ بجٹ اورنگزیب نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا، مولانا فضل الرحمان
  • سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا
  • پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، مصدق ملک
  • امریکی صدر نے کبھی کسی آرمی چیف کو اس طرح پروٹوکول نہیں دیا، فیصل واوڈا
  • امریکی صدر نے تاریخ میں پہلی بارکسی ملک کے آرمی چیف سے ملاقات کی
  • پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کیلئے بے چین ہے؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان   تصادم چاہتا ہے نہ بھارت سے بات کیلئے بے چین ہے، بلاول  
  • پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو