وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ اور بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہیں۔ اور بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ملک کیدفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے بھر پور جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اور بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ملک کی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری چین کا پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی پر افسوس کا اظہار پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار بھارتی حملے کا ممکنہ خطرہ، ملک کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.