سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔ 

 وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔

اسحاق ڈار کا فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر کہا  کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے  ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس تاریخی فتح پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے  تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو اس سال فروری میں صدر رجب طیب ایردوان کے اسلام آباد کے تاریخی دورے کے بعد سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے حالیہ  دورہء انقرہ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے تمام اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن جلد از جلد بلایا جائے۔

عوام کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے؛ گورنر پنجاب

ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی، کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے اس کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہیں۔

ترک سفیر نے کہا کہ صدر ایردوان دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 

پی ایس ایل سیزن 10 ؛میچز ری شیڈول ،پھر میدان سجنے لگا

.