بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ڈھاکا:
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔
شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
بطور کوچ شون ٹیٹ نے پاکستان، ویسٹ انڈیز (ٹیسٹ ٹیم) اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ، لنکن پریمیئر لیگ اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی کوچنگ کے تجربات رکھتے ہیں۔
بی سی بی کے مطابق شون ٹیٹ کی تقرری سابق کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ عمل میں آئی ہے۔ اپنی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شون ٹیٹ نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا بہترین وقت ہے، ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کی موجودگی بہت حوصلہ افزا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ ٹیلنٹ نتائج دے۔ میرا فوکس فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کر کے ٹیم کو مزید فتوحات دلانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ فل سمنز کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ان کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔
ٹیٹ کی تقرری سے بنگلہ دیش کی فاسٹ باؤلنگ یونٹ کو نئی توانائی ملنے کی توقع ہے خاص طور پر نوجوان باؤلرز کی موجودگی میں جو حالیہ عرصے میں کارکردگی میں تسلسل کے لیے کوشاں ہیں۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز رواں ماہ فیصل آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی کو فیصل آباد میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش شون ٹیٹ کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔