وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،بجٹ میں تنخواہیں بڑھانا ،تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں ،تاہم بجٹ میں ٹیکس ریونیو کے ہدف کا حصول اور قرضوں کی واپسی بڑا چیلنج ہوگا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ایک متوازن بجٹ دیا ہے ، ادائیگیوں میں توازن کو درست سمت میں رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہیں بڑھانا ،تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں ، تاہم بجٹ میں ٹیکس ریونیو کے ہدف کا حصول اور قرضوں کی واپسی بڑا چیلنج ہوگا، بعض شعبوں میں ٹیکسز کی شرح زیادہ ہے جنہیں کم کرنے پر غور کیا جانا چاہئے ۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت نے چند نکات کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا ہے ، ایف بی آر کے اختیارات کے حوالے سے بھی بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو سنا گیا ہے ، تاجر وں اورصنعتکاروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے معیشت کاپارٹنر سمجھا جائے، پائیدار ترقی کیلئے چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب بلوچستان میں 70ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ پاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.