ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی۔
اولمپکس چیمپئن ہالینڈ نے 16 میچز کھیل کر 35 پوائنٹس کے ساتھ اپنی برتری ثآبت کی۔ آئرلینڈ اگلے سال پرو ہاکی لیگ سے باہر ہوگیا، بھارت نے نو ٹیموں میں آٹھویں پوزیشن اپنےنام کی۔
لیگ کا باقاعدہ اختتام اتوار کو ہورہا ہے، ہفتے کو یبلجیم اور انگلینڈ کا میچ ہوگا، جرمنی کی ٹیم اسپین سے کھیلے گی، اتوار کو بھی یہ چاروں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
لیگ میں اب تک پوزیشن کے مطابق جرمنی کی ٹیم نے چودہ میچز کھیل کر 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی ہے، تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے سولہ میچز کے بعد 27 پوائنٹس ہیں۔
بیلجیم کے چودہ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس کی تعداد پچیس ہے۔ پانچویں پوزیشن پر براجمان اسپین کے چودہ میچز کے ساتھ چوبیس پوائنٹس ہیں، چھٹا نمبر ارجنٹائن کا ہے جس نے سولہ میچز مکمل کرکے 23 پوائنٹنس اپنے نام کیے ہیں۔
ساتویں پوزیشن پرموجود انگلینڈ کے چودہ میچز میں 21 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے سولہ میچز میں اٹھارہ پوائنٹس لیے ہیں، آخری نمبر پرہونے کی وجہ سے آئرلینڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اب لیگ سے باہر ہوجائے گی۔
اب آئرلینڈ کی جگہ ایف ائی ایچ کی نے نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اپنی ٹیم کی دستیابی کے بارے میں رابطہ کر رکھا ہے جس کو پی ایچ ایف نے حکومتی فنڈز سے مشروط کرتے ہوئے ایف آئَی ایچ سے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے، محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے مینیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں جا رہے۔طاہر زمان نے سپین کے دورے کیلئے بھی عدم دستیابی کا بتا دیا ہوا ہے، طاہر زمان کے قریبی ذرائع نے ٹیم کی ذمہ داریوں سے بریک لینے کی تصدیق کر دی، بتایا گیا ہے کہ طاہر زمان بیٹی کی شادی کی وجہ سے دورے پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، طاہر زمان کی بیٹی کی شادی کی مصروفیات کے ساتھ پی ایچ ایف سے اختلافات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔