اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.
یہ اضافہ ایک روز قبل قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جس کا کل حجم 170 کھرب روپے رکھا گیا ہے، اس بجٹ میں نہ صرف جارحانہ ٹیکس اقدامات سے گریز کیا گیا بلکہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے معمولی ریلیف بھی فراہم کیا گیا، جسے سرمایہ کاروں نے مثبت طور پر قبول کیا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف کے مطابق، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر معاشی بنیادیات کی طرف موڑ دی ہے، افراطِ زر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جیسے عوامل نے شرح سود میں ممکنہ کمی کی امید پیدا کی ہے، جو مستقبل میں سنگل ڈجٹ تک جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توانائی، تیل و گیس کی تلاش اور ان سے منسلک سپلائی چین سے جڑے حصص میں سرگرمی بڑھی ہے، کیونکہ سال کے اختتام سے پہلے گردشی قرضے کے خاتمے کی توقع ہے۔
اویس اشرف کا کہنا تھا کہ افراطِ زر مالی سال 2026 میں 4.5 فیصد کے تخمینے سے بھی نیچے جا سکتی ہے، جس سے مانیٹری پالیسی میں مزید نرمی کا امکان ہے اور مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل جنگ بندی کے اعلان کے بعد انڈیکس میں 6 ہزار 79 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جب کہ جمعرات کو سرمایہ کاروں نے منافع لینے کے باعث مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں مارکیٹ میں
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، گزشتہ روز کاروباری سیشن 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 45 پیسے پر آگیا۔
کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر کا براہ راست انحصار زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ حکومت روپے کو مصنوعی سہارا دینے کے بجائے مارکیٹ کے حقیقی تقاضوں کے مطابق شرح تبادلہ آگے بڑھا رہی ہے۔