ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کے لیے کھیل کے قوانین میں چند تبدیلیاں منظور کی ہیں، جن میں پاور پلے سے متعلق ایک اہم ترمیم بھی شامل ہے۔
کرک انفو کے مطابق نئے قانون کے تحت، اگر کسی وجہ سے میچ کے اوورز کم ہو جائیں، تو اب پاور پلے کا دورانیہ قریبی مکمل اوور کے بجائے قریبی گیند یعنی Nearest Ball کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔
اس سے پہلے پاور پلے کا تعین قریبی اوور پر کیا جاتا تھا، جو بعض اوقات غیر متوازن صورتحال پیدا کرتا تھا۔
موجودہ قانون کے مطابق، 20 اوورز کی اننگز میں ابتدائی 6 اوورز پاور پلے پر مشتمل ہوتے ہیں، جہاں صرف دو فیلڈرز 30 یارڈ دائرے سے باہر کھڑے ہو سکتے ہیں۔
جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے والے نئے اصول کے مطابق اگر کسی اننگز کو کم کر کے 8 اوورز کر دیا جائے، تو پاور پلے 2.
یہ تبدیلی پاور پلے کا تناسب اصل 30 فیصد کے زیادہ قریب رکھتی ہے، اور کھیل کو مزید منصفانہ بنانے کی ایک کوشش ہے۔ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کھیل کو مزید متوازن اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ مختصر میچز میں بھی فیلڈنگ پابندیاں مناسب طریقے سے لاگو ہو سکیں۔
آئی سی سی نے رکن ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ پاور پلے کو کسی اوور کے درمیان ختم کرنا کوئی نیا یا مشکل عمل نہیں، بلکہ یہ طریقہ کار انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کئی سالوں سے کامیابی کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ طریقہ کار کھلاڑیوں یا امپائروں کے لیے کبھی بھی کوئی مشکل پیدا نہیں کرتا۔‘‘
یہ تجویز اب آئی سی سی کی مردوں کی کرکٹ کمیٹی نے بھی منظور کر لی ہے اور اسے مستقبل میں پاور پلے کے تعین کے لیے ترجیحی طریقہ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’مثال کے طور پر، اگر اننگز 8 اوورز کی ہو، تو امپائر تیسرے اوور کی دوسری گیند کے بعد پاور پلے ختم ہونے کا اشارہ دے گا، جس کے بعد تین اضافی فیلڈرز 30 یارڈ دائرے سے باہر جا سکتے ہیں۔‘‘
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں ، علی امین گنڈاپور
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
علی امین نے کہا کہ سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی ، ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا۔
صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
علی امین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور عوام کا اعتماد بحال کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے، جرگوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، عوام کی رائے فیصلہ کن ہو گی۔