ڈیرہ اسماعیل خان، برسی شہید عارف الحسینی کا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
علامہ رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہ قائد شہید جیسی شخصیت کے خلا کا پر ہونا نا ممکن ہے، وہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم لیڈر اور امام خمینی کے فرزند تھے، استعمار کی آنکھوں میں ہمیشہ کانٹے کی طرح چبتھے رہتے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، برسی قائد شہید علامہ عارف الحسینی کا اجتماع

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ جس میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا تنویر تنویر عباس اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید اتحاد بین المسلمین اور امن کے داعی تھے، وطن عزیز کے لیے انکی گرانقدر خدمات ہیں۔ انکی قومی، تنظیمی، ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی شہادت کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ قائد شہید جیسی شخصیت کے خلا کا پر ہونا نا ممکن ہے، وہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم لیڈر اور امام خمینی کے فرزند تھے، استعمار کی آنکھوں میں ہمیشہ کانٹے کی طرح چبتھے رہتے تھے۔.