اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اپوزیشن کیساتھ مذاکرات اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد موقعوں پر کہا کہ فوج کا مینڈیٹ یہ نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے، مذاکرات سیاسی پارٹیوں میں ہی ہوتے ہیں اور یہ انہی کا مینڈیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے، اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں وہ مذاکرات نہیں سٹریٹ موؤمنٹ چلانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی، انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی کے کہنے پر ادھر اُدھر دوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال بُری طرح ناکام ہوگی، عوام ان کی ہڑتال کو بُری طرح مسترد کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی اسلام آباد میں 29 ہزار سے زائد جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ دیئے گئے بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق سامنے آگئے وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلہ دیش بورڈ کی درخواست مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.