راولپنڈی(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم انہیں جیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ میرے وارنٹ جاری کیے گئے، آج جج خود چھٹی پر چلے گئے۔ ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی، ہماری بات نہیں سنی گئی۔ ہم اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات نہیں، رہائی کے لیے بیٹھتے ہیں۔ بس بہت ہوگیا، عمران خان کو رہا کیا جائے یہ قوم کی آواز ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے۔ ہزاروں قرآن پاک کے ساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کریں گے ۔ اس کے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کے لیے دعائیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھ دار ہے، جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے، اس لیے ظلم کرتی ہے ۔ کل لاہور میں ہمارے کارکن کے گھر پر چھاپا مار کر اسے قتل کیا گیا۔ آج میں عدالت میں پیش ہوئی لیکن سماعت ملتوی کردی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہیں۔ حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں، جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں۔ بشریٰ بی بی اور بانی کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے تاکہ ضمانت نہ ہو۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کی کال دی ہے۔ ہم پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ بانی کو قید تنہائی میں جیل میں کیوں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہے ۔ پولیس ، فوج، عوام، بیورو کریسی بانی کے ساتھ ہے۔ ان کے خلاف کرپشن کیسز مذاق ہے۔ ہم عمران خان کو جیل سے نکالیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اللہ سے دعا کریں گے کیوں کہ اللہ کے پلان کے آگے کوئی پلان نہیں چلتا۔ 26 نومبر کو ہم پرامن تھے لیکن لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ حکومت دہشتگردی کرے گی تو خود ذمے دار ہوگی۔ عوام احتجاج کریں گے، ان کو نہ چھیڑیں۔ اچھی بات ہے کہ سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی۔ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں ، اس لیے راستے روکے گئے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کو پاکستان بند کرنے کی کال دی ہے، ایک بار پورا پاکستان بند کرکے پریشر ڈالیں۔ تھوڑے سے elite کے لوگ ہیں جنہیں عمران خان کا خوف ہے

علیمہ خان کی گفتگو ???? pic.

twitter.com/6TSFJW6rda

— Faisal Khan (@KaliwalYam) January 9, 2026

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پورا پاکستان بند علیمہ خان نے کریں گے کے باہر نے کہا

پڑھیں:

ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔  

 راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ 

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان