بانی قید تنہائی میں ہیں ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم وہ کس حال میں ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں جہاں جا کر اپنا کیس رکھیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے تاکہ انکی ضمانت نہ ہو۔
موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر کارکن مشتعل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں میرے وارنٹ جاری کیے، آج جج صاحب خود چھٹی پر چلے گئے، ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی، ہماری بات نہیں سنی گئی، آج میں عدالت میں پیش ہوئی لیکن سماعت ملتوی کردی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی، سندھ حکومت سمجھدار ہے، پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں اس لیے راستے روکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان میں ہیں نے کہا
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے