پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وفد نے پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے شعبے کی ترویج کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
’پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے‘زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے حوالے سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش مواقع موجود ہیں، پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا میں سرکردہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ
ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان زیک ویٹکوف کرپٹو کرنسی ورلڈ لبرٹی فنانشل وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کرنسی ورلڈ لبرٹی فنانشل وزیراعظم شہباز شریف معیشتوں میں سے ایک ہے کہ پاکستان شہباز شریف تیزی سے کے لیے
پڑھیں:
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔
وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے اس حوالے سے رابطے میں رہے گی اور درکار ممکنہ معاونت کے لیے کام کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی و قانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم