پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مرمیم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی ادارے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل ہیں جبکہ ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بلاک چین انوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور اسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
معدنیات، زراعت سمیت دیگر قدرتی وسائل کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سیکیورٹی امور کے لیے اسٹیبل کوائن سلوشن کے نفاذ پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ترسیلات زر ، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا، پنجاب کو ڈیجٹیل انوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔