لاہور کو پہلی بار ای سی او ٹورازم کیپٹل کا عالمی اعزاز مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پنجاب کے تاریخی شہر لاہور کو پہلی بار دس ممالک کی تنظیم 'ای سی او ٹورازم کیپٹل' کا اعزاز مل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے شہر ازروم میں منعقدہ 'ای سی او' کے سیاحت کے فروغ کے چھٹے وزارتی اجلاس میں 2027 کے لیے لاہور کو 'ای سی او ٹورازم کیپیٹل' کا درجہ دیا گیا۔
وزیر زراعت عاشق کرمانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی موثر سفارت کاری سے میری (ترکمانستان) اور کراکول (کرغزستان) کی نامزدگیاں واپس لے لیں۔
پاکستانی وفد کے سربراہ عاشق کرمانی نے طویل بات چیت کے بعد ترکمانستان اور کرغزستان کے سفیروں کو اپنے شہروں کی نامزدگیاں واپس لینے پر قائل کر لیا۔
لاہور کو 'ای سی او ٹورازم کیپیٹل' قرار دلانے کی کوششوں کا آغاز 2024 کے آغاز میں ہوا تھا۔ پاکستانی وفد 25 اپریل کو 'ای سی او' ٹورازم کیپیٹل کے انتخاب کے لیے ازروم پہنچا تھا۔
پنجاب کے وفد میں ایم این اے علی اکبر، سیکریٹری سیاحت بھی شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق آٹھویں ،ای سی او' سیاحتی اور چھٹے وزارتی اجلاس میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اور ورثے پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔
پنجاب کی وزارت سیاحت گزشتہ چار ماہ سے اس مقصد کے لئے کام کر رہی تھی۔
لاہور سے قبل یہ اعزاز ازبکستان کے شہرِسبز کے پاس تھا، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی دعوت پر’ای سی او‘ کے سفیر لاہور کا دورہ کر چکے ہیں،’ای سی او‘ مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس بھی ہوا تھا۔ ای سی او ہر سال دس میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کے لئے منتخب کرتا ہے۔
تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر کی وجہ سے لاہور کو ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزدگی کی گئی۔
وزیراطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ قرار پانے سے پاکستان میں عالمی سیاحت کو فروغ ملے گا، یہ پاکستان اور پنجاب کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
واضح رہے کہ ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان ، قزاغستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی او ٹورازم ٹورازم کی لاہور کو کے شہر کے لئے
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا