اہل غزہ سے اظہار یکجہتی، لاہور میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال، دکانیں، مارکیٹس بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل بند ہے، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے جبکہ شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹس بھی بند کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکسستان کی کال پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ تاجر بھی فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئے۔ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل بند ہے، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے جبکہ شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تمام کار ڈیلرز مارکیٹس بھی بند کی گئی ہیں۔ لاہور کے انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غلہ منڈی، انارکلی اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ برانڈرتھ روڈ، ہال روڈ اور مال روڈ بھی مکمل بند ہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیل مظالم کی جانب مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے، مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی بربریت کو رکوانے میں اپنا کردارادا کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اظہار یکجہتی کیلئے مارکیٹ میں
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔