اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن، کاروبار مکمل بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور اس دوران ہر طرح کا کاروبار مکمل بند ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آج پاکستان کے طول و عرض میں پُرزور پیغام دیا گیا، جس میں کراچی سے لے کر پشاور تک تجارتی مراکز بند، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم اور کاروبار زندگی تھما ہوا نظر آ رہا ہے۔
جماعت اسلامی اور مختلف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ شہر قائد کے اہم علاقوں میں مرکزی اور چھوٹی تمام مارکیٹیں بند ہیں جب کہ کچھ مقامات پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
علاوہ ازیں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاج یا ریلیوں کے مقامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے متبادل راستے دیے گئے ہیں۔
اُدھر پشاور کے تاریخی بازاروں قصہ خوانی، چوک یادگار اور اشرف روڈ میں بازار مکمل بند ہیں جب کہ بڑی مارکیٹیں اور مالز بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہیں۔
علاوہ ازیں مری کے پہاڑی علاقوں میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مال روڈ، کینٹ مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں مکمل سناٹا چھایا رہا۔
راولپنڈی کے راجا بازار، مری روڈ اور صدر کے علاقے بھی ہڑتال کے باعث سنسان نظر آ رہے ہیں۔
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کے حلقے بھی پیچھے نہیں۔ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال میں شمولیت اختیار کی اور کئی میڈیکل اسٹورز احتجاجاً بند رہے۔
بلوچستان کے مختلف شہروں کوئٹہ، مستونگ، خضدار، قلات اور پشین میں بھی کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھی چھوڑے بڑے شہروں میں عوام نے یکجہتی کا اظہار کر کے دنیا کو فلسطینیوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا پیغام دیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اسرائیلی ظلم اور امریکی حمایت کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال دراصل فلسطینیوں کے ساتھ اظہار محبت اور مظلوموں کے لیے آواز اٹھانے کی ایک کوشش ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے اظہار یکجہتی کے شٹر ڈاؤن کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔