2025-07-25@22:41:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1120
«لاہور کو»:
لاہور ہائی کورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتوں کےتعین سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق فی من گندم کی لاگت 3 ہزار 533 روپے ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے تحت اپنا کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین کیاگیا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کے لیے قانون بنا دیا گیا ہے...
لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیاہے ۔ عدالت نے محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کی رپورٹ کےمطابق گندم کی فی من لاگت 3ہزار 533 روپے ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا ہے، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام...
صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے جن میں ای ٹیکسی اسکیم اور ڈرائیور لیس ٹرام سروس شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنانا ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشی افراد کو 1100 الیکٹرک...
فائل فوٹو لاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔پولیس کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے اور معیار تعلیم بہتر بنانے سمیت مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے مری کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) اور لاہور کالج برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنایا جائے گا۔ اس موقعے پر بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا، قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں اپنے کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، برونل یونیورسٹی، گلوسترشائر یونیورسٹی، لیسٹر...
سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔ پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش...

یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے...
پی ٹی آئی کے لاہور میں مجوزہ جلسے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ ان کی تحریک کا نقطہ عروج ہے تو پھر اس کو پشاور میں کریں اور پورے پاکستان کو بہت بڑا مجمع اکٹھا کرکے دکھائیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو لاہور میں جلسے کے اعلان سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے اس روز کو اپنی تحریک کا نقطہ عروج قرار دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے ییلو لائن کو لاہور کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور انڈر گرائونڈ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے) ٹھوکر تا ہربنس پورہ کٹ اینڈ کور پراجیکٹ کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور لاگ پر کام شروع کررکھاہے،کٹ اینڈ کور کرنے سے نہ کوئی درخت کٹے گا نہ ہی گرین ایریا استعمال کیا جائے گا،اورنج لائن مال روڈ اسٹیشن طرز پر کٹ اینڈ کور کرکے زیر زمین ٹریک لیس ٹرام چلائی جائے گی۔ٹریک لیس ٹرام کے لئے لاہور کینال روڈ کو دونوں اطراف سے 12 سے 14 فٹ سڑک استعمال ہوگی،کینال روڈ پر سڑک کے...
فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔ 9 مئی، شاہ محمود سمیت 6 بری، 44 پی ٹی آئی...
لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔ مزید :
---فائل فوٹو لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال ”اس بار کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟“ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ صحافی نے سوا کیا کہ اس بار تحریک میں کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟ جس پر علی امین گنڈاپور نے برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے...
—علامتی تصویر لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا۔شہری کا کہنا ہے کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے۔ پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیادنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2025ء کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ارکان کو فعال نہ کیا گیا تو ہم اپوزیشن میں بیٹھے ان کے تمام چیئرمینز کو ہٹا دیں گے۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد سے لاہور، جاتی امرا پہنچے، جہاں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے فارم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر...
لاہور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، جب کہ پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی...

لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی...
لاہور:لاہور میں حالیہ بارش کے دوران پانی میں پھنسنے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بزرگ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فیلڈ مارشل اور دیگر اداروں کیخلاف غصے میں آکر نامناسب زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔ پولیس نے بزرگ شہری کو حراست میں لے کر اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور حکومت سے باقاعدہ معافی مانگی۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شہری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاک فوج سے معذرت چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آج کسی نئی تحریک کا آغاز نہیں ہو رہا اور نہ ہی لاہور میں کوئی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، بلکہ یہ دورہ صرف ایک اہم مشاورتی میٹنگ کے لیے ہے۔کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لاہور روانگی کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک میٹنگ ہے، کوئی تحریک یا احتجاجی سرگرمی نہیں، ہم پنجاب میں اپنے ارکان اسمبلی سے بھی رابطے میں ہیں اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کوئی احتجاج کے لیے جارہے ہیں، وہ جان لیں یہ محض اظہارِ یکجہتی ہے۔ لاہور روانگی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوئے، اجلاس میں پارٹی قیادت، قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے ارکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
لاہور: اداکارہ حمیرا کی تدفین لاہور کے قبرستان میں کردی گئی اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا اس بے رحمی سے قتل انسانیت سوز اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پر منظورکرلی گئی،سپریم کورٹ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا بھی کی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے مطابق جاری رہیں گے،لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر سٹے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے۔ پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا مزید :
علامتی فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
فائل فوٹو کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔لاہورکی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بے حال ہیں، شہر میں ہونے والی بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے،کچی آبادیوں،نالوں سے متصل اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے والی پنجاب حکومت کی کرپٹ انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی کا پول چند بارشوں نے کھول دیا ہے۔چند گھنٹوں کی بارش کے پانی سے شہر کی گلیاں، محلے اور سٹرکیں ندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مون سون بارشوں کے دوران پنجاب حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث حالیہ بارشیں شہریوں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہیں۔لاہور کے بیشتر نشیبی اور شہری علاقے بارشی پانی میں ڈوب چکے ہیں، گلی محلوں اور یہاں تک کہ گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے جس سے شہری پریشانی کیساتھ نقصانات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ حکومتی مشینری صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود ہے جبکہ اندرون شہر سمیت نشیبی علاقوں کی گلیاں، محلے اوررہائشی علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیاجارہا ہے۔ ان علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے فواد چوہدری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شکر کریں عدالتیں کام کررہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو، اس لیے فریقین کی موجودگی میں فیصلہ تحریر کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور فواد چوہدری کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ’شکر...

9مئی کیسز یکجا کرنے سےمتعلق اپیل ؛سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج عدالت نے کہاکہ فوادچودھری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا تصور ہوگی،لاہور ہائیکورٹ ریمانڈبیک کئے گئےکیس کے ساتھ...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاْ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تصور ہوگی، لاہورہائیکورٹ پہلے ریمانڈ بیک کیے گئے مقدمات کے ساتھ درخواست پر سماعت کرے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا اعلان اسی ہفتے میں ہوگا،لاہور سمیت بڑے شہروںسے آغاز کیا جائے گا، اسپیکر بات چیت کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں تو ہم تیار ہیں ،ہم اپنے ساتھیوں کے بغیر ایوان میں نہیں جائیں گے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہین وزیر اعلیٰ خود سے اپنے بیٹے کا چالان کروا کر نمایاں کر رہی ہیں،اس طرح کے عمل سے گڈ گورننس کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تین دن پہلے محترمہ اسمبلی میں بیان دیتی ہیں کہ ادویات کے لیے کسی کو باہر جانے کی ضرورت نہیں۔
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرانٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ طلبی کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کیلیے اڈیالہ جیل میں قید...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔(جاری ہے) پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج سپریم کورٹ میں کر دیا۔دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دیں۔ صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردیاس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں 5 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلے تک 5 رکنی بینچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات معطل کیے جائیں۔ درخواست میں مؤقف...
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں، اپیلوں میں پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
لاہور کے علاقے اچھرہ میں کتے نے ایک بچے کو کاٹ لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ لیبرا نسل کا کتا بھی انویسٹیگیشن پولیس نے تحویل میں لے لیا، ملزم انور کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزم انور اپنے پالتو کتے کے ہمراہ باہر نکلتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے کا عادی ہے، ملزم وقوعہ کے روز پالتو کتے کے ہمراہ آوارہ کتوں کے ہمراہ موجود تھا، ملزم کی موجودگی میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ میں کمسن بچے پر کتے کے حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔...
لاہور(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔ چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر...
سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں...
لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کے حادثے میں زخمی 3 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا، واقعہ کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لڑکے کے زیر استعمال گاڑی اس کے باپ کی نہیں بلکہ مالک مکان کی ہے، حادثے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آ گئی۔ٹریفک حادثہ شاہدرہ ٹاؤن میں مین روڈ پر سنگیت سینما کے قریب رات ساڑھے 10 بجے پیش آیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی تیز رفتار گاڑی دو موٹر سائیکلوں کو ہِٹ کرتی ہے، حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، گاڑی رُکنے پر لوگوں نے 13 سالہ ڈرائیور کی دُرگت بنائی اور پولیس کے حوالے...
لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات کے باعث اکثر و بیشتر جہازوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پروازوں کو روزانہ 3 گھنٹے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے رَن وے کےقریب پرندں کو دانہ بھی ڈالا جاتا ہے، اس غیر قانونی کام کا کوئی سدباب نظر نہیں آ رہا۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ کسی پرندے کا جہاز سے ٹکرانا نہ صرف جہاز کے نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، رؤف عطا رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
فائل فوٹو لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی...
—فائل فوٹو لاہور میں نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑ کر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نیو راوی پُل پر پولیس ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔کار سوار نے ناکے پر کھڑے پولیس کانسٹیبل صدیق کو بھی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روکا اور کار ڈرائیور ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور: نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا...
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جیو نیوز نے ہراسگی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر...
لاہور کے کالج روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی جب شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر نوکری سے فارغ ملزم خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز...
فوٹو اسکرین گریب: فیس بک لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔ بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار...
لاہور میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے زکوۃ فنڈز کے طریقہ استعمال پر لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط لکھ دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے 4 ٹرسٹ اسپتالوں کو خطوط لکھ دیے ہیں، جس میں زکوۃ فنڈ استعمال کے طریقہ کار پر بات کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق زکوٰۃ فنڈز سے علاج کےلیے علیحدہ اکاؤنٹس کھولے جائیں، محکمے کا افسر تعینات ہوگا، جس کے دستخط بھی ضروری ہیں۔
فائل فوٹو لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔ ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں...
کراچی: کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔ یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21 بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو عدالت نے سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا، شیر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں گزشتہ روز بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لیا تھا۔وائلڈ لائف انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم ملک بہرام کے قبضے سے لیا گیا،ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔وائلڈ انسپکٹر نے عدالت سے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا۔جوڈیشل...
— فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کر کے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔ اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بنا لائسنس جنگلی...
سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ ! pic.twitter.com/LI6FYEGGsF — Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 3, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ قوانین کے مطابق...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں...
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل...
لاہور: تحریک انصاف کی متحرک خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل صنم جاوید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔ آخرکار صنم جاوید کو رہا کر دیا گیا pic.twitter.com/ShaqJLeKvz — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) July 2, 2025 یاد رہے کہ صنم جاوید کو ان کے شوہر پروفیسر عتیق کے ہمراہ 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی عدالتی سماعت کے بعد جیل سے باہر...
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی، جس کے دوران پراسیکیوشن کے 3 گواہوں نے 1 مقدمے میں بیان ریکارڈ کرایا۔لاہور کی اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائدلاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سال... سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر زیرِ حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔عدالت نے 4 مقدمات کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء) صنم جاوید خان کو رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خاتون کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید خان کو بدھ کے روز رہا کر دیا گیا۔ 30 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تھی۔ عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت عالیہ میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، جب کہ صنم جاوید کی جانب...
لاہور(اوصاف نیوز)شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سکیورٹی گارڈ کا بل درست کرانے آئی خاتون پرتشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی کے وفد مولانا عزیز الرحمن ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا پیرمحمدزبیر جمیل نے سوات سانحہ میں شہید ہونے والے ڈسکہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کی رابطہ کمیٹی نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی غفلت، غیر سنجیدگی اور عوامی تحفظ سے مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال سیاحتی علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات کا تسلسل حکومتی اداروں کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی واضح دلیل ہے، جس کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور لاہور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور...

مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال نواز شریف میڈیکل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔(جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( صباح نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے مقدسات دین کااحترام یقینی بنایا جائے، خوارج اورانتشاری عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی جائے، محرم الحرام کے لیے حکومت کے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور تا وزیراعلیٰ ہائوس عظیم الشان عظمت صحابہ کرام واہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ تمام مقدسات دین اورمسلمہ امہ کی مقدس شخصیات کااحترام ہرمسلمان پرلازم ہے اوریہی آئین پاکستان کابھی تقاضہ ہے۔ پیغام پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے مہینے میںبالخصوص اورہمیشہ کے لیے بالعموم...
پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی پاسپورٹ کی...
وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پلاسٹک کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی ری سائیکلنگ مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی یہ مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ عام شہری بھی بآسانی اس مہم میں حصہ لے سکیں۔ یہ بھی پڑھیں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا بہترین مصرف: کراچی میں سڑک تیار کر لی گئی...
صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟ مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔ ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور...
بی آر بی نہر—فائل فوٹو لاہور کے علاقے باٹا پور کے قریب بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا۔ فیصل آباد: خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادیفیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مذکورہ لڑکی 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کے اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ لڑکی نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سرکاری اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کے لیے اچانک ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت دی جانے والی ہیلتھ کارڈ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔یہ اقدام محکمہ صحت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنے ہیلتھ انشورنس سے متعلق تمام بقایاجات کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسٹیٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85سالہ دادا ریاض زخمی ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ۔