موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری، شہریوں کو اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سٹی 42 : موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔
ترجمان موٹرویز کے مطابق ٹریفک بہاؤ برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کی گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر روکا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں، کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے
پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔