دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تجویز دی ہےکہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی آٹو بائیوگرافی "32 آنکر روڈ"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔
شبر زیدی نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچےکی خامیوں کو اجاگرکیا ہے۔
بنوں میں بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہتھکڑی نہ لگائیں، کم عمر ڈرائیوروں کو پہلے وارننگ دیں: جسٹس عالیہ نیلم
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کی گرفتاری پر سخت نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر عثمان انور کی چیمبر ملاقات میں کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا اور حکم دیا کہ وارننگ دینے سے پہلے کسی وائلیشن میں ملوث پائے گئے کم عمر فرد کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے۔ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ۔ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس نے وکلاء کے چیمبرز سیل کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ کسی قسم کا خلاف قانون اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے اس ضمن میں آئی جی پنجاب کو مکمل جائزہ لینے کا حکم دیا۔