WE News:
2026-07-24@08:50:33 GMT

خادم حسین رضوی کا مزار کسی دوسرے شہر میں منتقل کیا جارہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

خادم حسین رضوی کا مزار کسی دوسرے شہر میں منتقل کیا جارہا ہے؟

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو شدید متاثر کیا ہے جس کے بعد پارٹی اور اس کے مظاہرین کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے۔

فلسطین کے معاملے پر ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور شہر کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: سعد رضوی کے گھر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے اور سونا برآمد، متعدد سوالات نے جنم لے لیا

احتجاج کے دوران ٹی ایل پی کارکن لاہور سے نکل کر مریدکے پہنچ گئے، جہاں پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے بعد حکومت نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کر دی اور اسے کالعدم جماعت قرار دے دیا۔

اس تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ایل پی کے بانی خادم حسین رضوی کا مزار، جو ملتان روڈ پر یتیم خانہ چوک کے قریب واقع ہے، لاہور سے اٹک، راجن پور یا کسی دوسرے شہر منتقل کیا جائے۔

اداروں کا موقف تھا کہ  ہر سال چہلم کے دنوں میں مزار کی موجودگی سے نہ صرف ملتان روڈ پر ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں بلکہ ٹی ایل پی کارکن اسے جواز بنا کر شہر میں افراتفری بھی پھیلا سکتے ہیں۔ تاہم، پنجاب حکومت نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے۔

حکومتی مؤقف

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، خادم حسین رضوی کے مزار کو لاہور سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ مزار، 19 نومبر 2020 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کے بعد ان کے گھر کے قریب تعمیر کیا گیا تھا، اب محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف اس کی دیکھ بھال اور انتظامات سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کیخلاف نیدر لینڈز کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت، معاملہ کیا ہے؟

ذرائع نے واضح کیا کہ مزار کی موجودہ جگہ پر ہی اسے برقرار رکھا جائے گا اور اسے منتقل کرنے کی تجویز پر فی الحال کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

محکمہ اوقاف کا موقف

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان محکمہ اوقاف کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کا مزار اور مسجد اس وقت ضلعی حکومت  کے کنٹرول میں ہے، انہوں نے مزار اور مسجد کو سیل کر رکھا ہے، ابھی تک مزار اور مسجد کے انتظامات محکمے اوقاف  کے حوالے نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سعد رضوی مفرور، مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار معذور ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو مولانا خادم حسین رضوی کا چہلم ہوگا یا نہیں اس حوالے سے بھی ہمیں ضلعی حکومت کی جانب سے آگاہ نہیں کیا گیا، اس وقت کنٹرول ضلعی حکومت کے پاس ہے، جب ہمارے پاس اس مزار کا کنٹرول آئے گا تبھی کچھ آگاہ کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Khadim hussain rizvi TLP تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی مزار.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی خادم حسین رضوی کا محکمہ اوقاف ٹی ایل پی

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا