چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 قرار دے دیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے کہ لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کا اعزاز دیا گیا ہے
، یہ اعزاز ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹے ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میں تاریخ ورثیاور محبتوں کے شہر لاہور کو دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ، لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظرنامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ای سی او کے اعتماد، حمایت اور تعاون کے ساتھ ہم پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت فالس فلیگ آپریشن ، مودی سرکار کا مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ، منظم انداز میںمہم جاری ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی او ٹورازم وزارتی اجلاس
پڑھیں:
عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی، جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ ساہیوال کے اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے۔