لاہور:

ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کو ’’ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ قرار دے دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر کہا ہے کہ  پاکستان اور پنجاب کے لیے قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے کہ لاہور کو ’’ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے، یہ اعزاز ترکیہ کے شہر ارضروم میں چھٹے ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میں تاریخ ورثےاور محبتوں کے شہر  لاہور کو دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ، لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظرنامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027ء منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ای سی او کے اعتماد، حمایت اور تعاون کے ساتھ ہم پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی او ٹورازم لاہور کو

پڑھیں:

وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر  ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • نہروں کامنصوبہ ختم، سی سی آئی اجلاس میں باقاعدہ اعلان ہو جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ
  • نہروں کا منصوبہ ختم، سی سی آئی اجلاس میں باقاعدہ اعلان ہو جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • نہروں کا مںصوبہ ختم، سی سی آئی اجلاس میں باقاعدہ اعلان ہو جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں