بھارت کے ساتھ ہونے والے معرکے میں پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، معرکے کے دوران بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے تباہ اور پائلٹس زخمی ہوگئے۔

’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سرینگر اسپتال منتقل کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال، رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئی، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی فضائیہ پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹا دی نقصان کی تفصیل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹا دی نقصان کی تفصیل وی نیوز بھارتی فضائیہ کے سیکیورٹی ذرائع میں گر کر تباہ کے علاقے میں پاک فضائیہ کے مطابق تباہ ہوا

پڑھیں:

چلاس، 6 گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 مسافر گاڑیاں دب گئیں تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کو ملبے سے نکال کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ C 130 جارجیا میں گرکر تباہ
  • چلاس، 6 گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئیں، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ
  • ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ،ریسکیوآپریشن شروع
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ ا گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ
  • 27 ویں آئینی ترمیم منظور ، کیا کچھ تبدیل کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں
  • 27ویں آئینی ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • 27 ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم
  • ‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان