امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
کویت سٹی: امیر کویت شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح نےپاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا۔امیرکویت سے پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیرڈاکٹر ظفر اقبال نے ملاقات کی اور انہیں اپنی اسناد تقررپیش کیں ،اس موقع پر انہوں نے امیر کویت کو صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
پاکستانی سفیرسے گفتگوکرتے ہوئے امیرکویت نے کہاکہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم ان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
پاکستان کیساتھ خاص طور پہ غذائی پیداوار ، زراعت اور تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔
سفارتخانہ پاکستان کے مطابق کویت میں 90ہزار سے زائد پاکستانی رہتے ہیں اور سالانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن عزیز کو بھیجتے ہیں جو کہ فی کس سمندرپار پاکستانیوں کے حساب سے پہلے نمبر پہ ہے، کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ نو ماہ کے دوران کویت کیلئے پاکستانی ایکسپورٹس میں پینتیس فیصد اضافہ دیکھا گیا اور حال ہی میں کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا کی بہت سی کیٹگریز میں نرمی کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمان ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج ہلاک، 2جوان شہید امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.